آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں خواتین چھاتی کے کینسر سے فوت ہوجاتی ہیں: بیگم ثمینہ  عارف علوی

279

کراچی، 25اکتوبر ( اےپی پی): خاتون اول  بیگم ثمینہ  عارف علوی نےکہاے کہ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں خواتین چھاتی کے کینسر کی وجہ سے فوت ہوجاتی ہیں ، جس کےلیے ہمیں  کام کرنا چاہیے ۔۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال  کراچی میں چھاتی کے کینسر سےمتعلق    آگاہی کے پروگرام  میں  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ   عوام میں چھاتی کے کینسر سےمتعلق آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے   کیونکہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے کیسز کی بہت بڑی تعداد اس وقت  رپورٹ ہوتی ہے جب یہ بیماری مریض میں پھیل چکی ہوتی ہے۔

اس موقع پر بیگم عارف علوی نے کہاکہ چھاتی کے کینسر کی بیماری کےلیے حکومت اور مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا تاکہ دوردراز علاقوں میں اس مرض  میں مبتلا خواتین کو وقت پر علاج میسرآسکے ۔