امام بارگاہ حسینہ میں اس تہوار کو ہر سال کی طرح یوم عاشورہ کے چالیس دن بعد منایا گیا

95

شجاع آباد، 08اکتوبر ( اےپی پی): آج امام بارگاہ حسینہ میں اس تہوار کو ہر سال کی طرح یوم عاشورہ کے چالیس دن بعد منایا گیا ہےاس تہوار کا مقصد پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حضرت حسین ابن علی کی شہادت کی یاد منایا جاتا ہے جو ماہ صفر کی بیسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔حسین ابن علی اور ان کے 72 رفقا 61ھ (680ء) میں کربلا کی جنگ میں شہید ہوئے تھے۔ اربعین یا چالیسواں سے مراد عام لوگ جو اپنے عزیز کے وفات کے چالیسویں دن سوگ اور خیرات کے ذریعے یاد مناتے ہیں اور یاد شہداء میں ماتم کرتے ہیں اور زنجیر زنی بھی کرتے ہیں اور آخر میں مجلس ہوتی ہے۔