ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات

127

اسلام آباد، 2 اکتوبر ، ( اےپی پی): منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپّی نے ملاقات کے دوران بتایا کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے پسماندہ اور احساس محرومی کا شکار علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے یہاں آبادی اور غربت کے تناسب کے حساب سے بجٹ مختص کر دیا گیا ہے تاکہ زیاد سے زیادہ مستحقین کو ان کا حق پہنچایا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ملک کے نادار اور محروم افراد کی بحالی کے لیے پاکستان بیت المال کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے غریب افراد کی فلاح و بہبود، غریب مریضوں کے علاج معالجے اور یتیم بچوں کی تعلیم سمیت دیگر سماجی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل اور مزید ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔