کوئٹہ،5اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایک صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہے کھیل کے میدان سے وابستہ نوجوان مثبت سوچ رکھتے ہیں اور ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتے ہے۔ ان خیالات کا اظہار کا انہوں نے ہزارہ ٹاون میں شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر احسن انداز سے صوبے کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ کھیل اور کھلاڑیوں کو ہر سطح پر سپورٹ کیا جائے اور حکومت اس حوالے سے اپنا تعاون جاری رکھیں گی۔انہوں نے ساوتھ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے صوبے کا فخر ہے اور آئندہ بھی آپ کی بہتر کارکردگی صوبے اور ملک کے لیے افتخار کا باعث بنے گی۔ وزیراعلی نے اکیڈمی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اپنے کھیل میں مزید بہتری لائے تاکہ صوبے کو کھیل کے شعبے میں پذیرائی ملتی رہے گئی-











