بچے وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں، ان کی صحت کا خیا ل رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے: پیر سعید الحسن شاہ

119

شکرگڑھ، 24 اکتوبر( اے پی پی) : صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ نے کہا ھے، کہ بچے وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں، ان کی صحت کا خیا ل رکھنا والدین کی ذمہ داری ھے، بصورت دیگر والدین کو کسی بھی آزمائش کا سامنا کرنا پڑسکتا ھے، پولیو وائرس کے یکسر خاتمے کے لئے ہر راﺅنڈ خصوصی اہمیت کا حامل ھے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وطن عزیر جلد ہی پولیو سے مکمل پا ک ہو گا، پو لیو کے مکمل خاتمے کے لئے کی جانے وا لی کو ششوں کے حوالے سے علماءکرام اور میڈیا کے کر دار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، لہذا سیاسی سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مذہبی راہنما اور میڈ یا نما ئندگان پو لیو سے بچاﺅ اور اس کے مکمل خاتمے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے یہ با ت رورل ہیلتھ سنٹر ظفروال میں پو لیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک ،اسسٹنٹ کمشنر ظفروال عمر عثمان اکرم ،سی ای او ڈا کٹر محمد خالد ، فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈا کٹر محمد طارق ، ڈاکٹر محمد ابوزر ، ڈی ایس وی مجا ہد خاں ،ممتاز بٹ کے علا وہ چیئر مین اوور سیز کمیٹی عرفان عابد اور ٹائیگر فورس کے ممبرا ن اس موقع پر مو جود تھے ۔صو با ئی وزیر اوقاف پنجا ب نے کہا کہ بچے ہما ر ے ملک کا مستقبل ہیں، اور ان کا روشن کل صحت مند زند گی سے وا بستہ ھے، اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ انہیں پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا ئیں ۔ ڈپٹی کمشنر نارووال نے صو با ئی وزیر اوقاف کو بتایا کہ ضلع نارووال میں تین روز مہم 26 اکتوبر سے شروع ہو کر 30 اکتوبرتک جا ری رہے گی جس کے لئے مجمو عی طور پر 798 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع بھر میں پانچ سا ل سے کم عمر کے 3 لاکھ 38 ہزار 142 بچو ں کو پو لیو ویکسین کے قطرے پلا ئیں گئی ۔بعد ازاں صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے وزیر اعلی پنجاب کی ہد ایت پر میو نسپل کمیٹی ظفروال میں کھلی کچہر ی میں آنے والے سائلین کے مسا ئل بھی سنے، اور انہیں مو قع پر حل کرنے کی احکامات صادر فرما ئے ۔