تحصیل کوٹ ادو کےتھانہ صدر  میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،3 ہزار کپیاں برآمد

194

مظفرگڑھ،08 اکتوبر (اےپی پی ): تحصیل کوٹ ادو کےتھانہ صدر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، شراب  چالوکی فیکٹری سمیت 3 ہزار کپیاں برآمد  کر لیں۔

کارروائی  کے دوران کوٹ ادو صدر کی پولیس نے ڈی پی او مظفر گڑھ  حسن اقبال کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو شمس اللہ خان کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی  کی۔

ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے  جبکہ گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

 ایس ایچ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا نا سور ہیں ان کے لیے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہے ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیا ں جاری رہیں گی اور اس معاملے میں کسی قسم کی سفارش قبول  نہیں کی جائے گی۔