اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر  نے آراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ

366

شجاع آباد، 07 اکتوبر ( اےپی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر  نے آراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر انہوں نے آفیسران کو کام میں مزید بہتری لانے کی سخت تاکید کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم امتحانی سینٹر کا بھی اچانک دورہ کیا اور امتحانی سینٹر پر کرونا SOPsکا جائزہ لیا کرونا SOPs پر عملدرآمد کے حوالے سے تسلی بخش اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔