ملتان،09 اکتوبر ( اےپی پی): تھلیسمیا کے مریضوں کیلئے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ جامعہ مسجد عید گاہ پل مظفرآباد پر انعقاد کیا گیا۔ تھلیسمیا کے مریضوں کو خون نہ ملنے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے،اسکی کمی کو پوری کرنے کےلئےایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنا خون عطیہ کیا اس موقع پر ریجنل بلڈ سنٹر کے انچارج محمد رمضان نے بتایا کہ دعوت اسلامی اور ریجنل بلڈ سنٹر کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کرنے والے افراد کی نیکی رئیگا نہیں جائےگئی، ریجنل بلڈ سنٹر کے ساتھ مل کر جامعہ مسجد عید گاہ پل مظفرآباد پر کیمپ لگایا گیا جس میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے 40 سے زیادہ بوتلیں اکھٹی کیں اور لوگوں کا جزبہ اور ہمت دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی،انشاءاللہ آگے بھی ہم اسی طرح سے کام کرتے رہیں گے۔











