جوہرآباد: ہفتہ عشق رسول ﷺ، سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا  گیا

110

 

جوہرآباد ، 30 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان کیجانب  سے ہفتہ عشق رسول صلی علیہ وآلہ وسلم  کے  سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوھرآباد میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مسرت جبین نے کی جبکہ ایم پی اے  ساجدہ آھیر مہمان خصوصی تھیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ساجدہ آھیر کا کہنا تھا کہ  حضور نبی کریم صلی الله و علیہ وآلہ وسلم کی  ذات پوری انسانیت کے لئے رحمت للعالمین ہیں ۔ اپ ﷺ کی شفاعت کے بغیر دنیا اور آخرت میں کامیابی ناممکن ہے۔

  ڈپٹی کمشنر  مسرت جبین نے کہا کہ ضرورت اس  امر کی ہےکہ اسوہ رسول ﷺ کی  پیروی کی جائے، فرقہ واریت کو ہوا نہ دی جائے ۔اسلام باہمی محبت  بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ۔ انہوں  نے کہ پاکستان کسی قسم کی دہشت گردی  فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ہمیں اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ  کے مطابق گزارنی چاہیے۔

 سیرت کانفرنس سے عالمی شہرت یافتہ  صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی کے حامل پروفیسر قاری محمد ًمشتاق انور ملک احسان احمد اور دیگر  نے بھی خطاب کیا  ۔کانفرنس کے اختتام میں  پاکستان کے استحکام سالمیت  عالم اسلام کے اتحاد لئے  خصوصی دعا  بھی کی گئی ۔

پروفیسر قاری مشتاق انور نے قصیدہ بردہ شریف  پڑھ کے ایک روحانی سماں پیدا کردیا ۔سیرت کانفرنس  میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر فتح محمد ملک  ،اے ڈی آر  عدیل حیدر پروفیسر تنویر قریشی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔