جیکب آباد : شہباز ایئربیس کے اطراف سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن ،400 سے زائد افراد کی چیکنگ اور ویریفیکیشن کی گئی

327

جیکب آباد،19اکتوبر (اے پی پی): ایس ایس پی محمد طارق نواز کے احکامات کے تحت شہباز رینجرز اور پولیس کی جانب سے سب ڈویژن سٹی اور صدر کی حدود سمیت شہباز ایئربیس کے اطراف میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کیا گیا جس  دوران 400 سے زائد افراد کی چیکنگ اور ویریفیکیشن کی گئی۔

 جیکب آباد میں امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے ایس ایس پی جیکب آباد جناب محمد طارق نواز کے احکامات پر پولیس اور شہباز رینجرز کی مدد سے سب ڈویژن سٹی اور صدر کی حدود سمیت شہباز ایئربیس کے اطراف میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کیا گیا، سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کے دوران مختلف ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسز، سرائے جن میں صوبیدار سرائے، الحبیب گیسٹ ھاؤس، نیو گلشن سرائے، ٹالانی سرائے، گرین سٹی گیسٹ ھاؤس، مہران ھوٹل،رائل گیسٹ ھاؤس، رائل سٹی گیسٹ ھاؤس سمیت دیگر اہم و مشکوک مقامات پر 400 سے زائد افراد کی چیکنگ اینڈ ویریفکیش کی گئی جبکہ 05 مشکوک افراد کو تفصیلی ویریفیکیشن  کیلئے  متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران جیکب آباد سٹی کے 19 داخلی اور خارجی راستوں پو پولیس کو الرٹ کر دیا گیا اور ہر آنے اور جانے والی موٹر سائیکل، گاڑی اور افراد کی چیکنگ اور ویریفیکیشن شروع کردی گئی۔سرچ اور کامبنگ آپریشن شہباز رینجرز کی مدد سے ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ، ایس ایچ او تھانہ صدر، ایس ایچ او تھانہ سٹی، پاسبان سی آئی اے، ون فائیو مددگار پولیس سمیت پولیس کی بھاری نفری شامل تھی۔

 ایس ایس پی ترجمان کے مطابق جیکب آباد پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے  لیے ہر وقت ہر ممکن کوشش  کر  رہی ہے ۔