خیرپور:ایس ایس پی اور ونگ کمانڈر رینجرزکا چہلم کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

104

خیرپور۔08اکتوبر(اے پی پی ): ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی اور ونگ کمانڈر رینجرز لیفٹیننٹ کرنل محمد عظیم کا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ، سیکورٹی کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔

 ایس ایس پی نے خیرپور کے مختلف علاقوں کے دورے کیے، جہاں انہوں نے پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکورٹی کے موثر اقدامات کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں،ایس ایس پی نے پرمٹ ہولڈر منتظمین سے سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور فول پروف انتظامات کے متعلق دریافت کیا ،ڈیوٹی پہ تعینات افسران اور اہلکاروں کو سیکیورٹی امور کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں ۔