لاہور 14 اکتوبر(اے پی پی): سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سروسز ہسپتال میں ڈائیلسز وارڈز کے اجلاس ک صدارت کی۔ اجلاس میں سروسز ہسپتال اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے شرکت و بریفنگ دی۔ عبدالعلیم خان نے کہا سروسز ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلسز کی سہولتیں فراہم ہوں گی، ڈائلسز کے 36 مریضوں کیلئے نئی جدید مشینیں نصب کی جائیں گی، ڈاکٹرز اور اٹینڈینٹس کیلئے ضروری سہولتوں سے مزئین رومز کی تعمیر ہو گی، سروسز ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹس کی تزئین و آرائش عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کرے گی، تمام مریضوں کو ڈائیلسز کی جدید اور مفت سہولیات فاؤنڈیشن دے گی۔ سینئر وزیر پنجاب نے کہا اس ماہ کے آخر تک 36 ڈائیلسز مشینیں لاہور پہنچ جائیں گی، ڈائیلسز وارڈز کی تزئین و آرائش میں اعلیٰ معیار پر کمی نہ چھوڑی جائے اور ڈائیلسز وارڈز میں جدید بیڈز اور طبی آلات کی تنصیب کی جائے گی۔ عبدالعلیم خان نے کہا سروسز ہسپتال کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کو بھی ڈائیلسز مشینیں عطیہ کرنے کا کا اعلان کیا۔ ڈائیلسز وارڈز عبدالعلیم خان کے والد محترم عبدالرحیم خان مرحوم کے نام سے منسوب ہونگے۔