صوابی  پولیس  کیجانب   سے کھلی کچہری کا انعقاد، شرکاء نے پولیس کی کارکردگی کو تسلی بحش قرار دیا

62

صوابی ،14اکتوبر  (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد اور ڈپٹی کمشنر  شاہد محمود  نے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے سرکل چھوٹا لاہور میں تھانہ لاہور  میں مشترکہ کھلی کچہری لگائی۔موجودہ شرکاء نے پولیس کی کارکردگی کو تسلی بحش قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے مسائل بیان کرتے ہوئے، تجاوزات کی بھر مار ،غلط پارکنگ چنگ چی کمسن بچوں کی موٹرسائیکل پر ڈرائیونگ،یارحسین بازار میں ڈمپر،ٹرک اور دیگر ہیوی گاڑیوں کو دن کے وقت پابندی عائد کرنا بیان کی۔

 اس دوران ڈی سی صوابی اور ڈی پی او صوابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کھلی کچہری کا مقصد باہمی تعاون،اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا، لوگوں کا حق انکو دلوانا اور انصاف انکی دہلیز پر مہیا کرنا ہے اور لوگوں کے ایسے مسائل حل کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے پہلے حل نہیں ہوسکے۔انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے،درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے اور رپورٹس بھجوائی جائیں۔لوگوں کو انکے ہر طرح کے مسائل،شکایات کی دادرسی کی یقین دہانی کروائی گئی۔

منعقدہ کھلی کچہری میں ڈی سی صوابی شاہد محمود اورڈی پی او صوابی عمران شاہد نے لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ علاقہ معززین اورعوامی نمائندوں نےعلاقے کو درپیش مسائل سے افسران کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او صوابی نے ٹریفک و دیگر مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بروقت احکامات جاری کئے، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مظلوم کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔پولیس دن رات اپنا کام جانفشانی سے کر رہی ہے تاہم جرائم اور منشیات کے مکمل خاتمے میں عوامی تعاون بھی درکار ہے تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کا جڑ سے قلع قمع کیا جاسکے۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان،اے سی لاہور،ایس ایچ او لاہور عیان اللہ خان،ایس ایچ او یارحسین راز محمد خان،ایس ایچ او تورڈھیر فواد خان،ٹریفک وارڈن پولیس انچارج جناب علی خان ،ڈی ایس بی انچارج لیاقت شاہ  علاقہ معززین،عوامی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔