حکومت عوام  کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے: ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

78

 

مظفرگڑھ،14(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت عوام  کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ اب ریونیو سے متعلق مسائل عوام کے گھروں کے دہلیز ہر حل کئے جائیں گے.

ان خیالات  کا اظہار   ڈی سی  نے اراضی ریکارڈ موبائل وین کا افتتاح کرتے ہوئےکیا ،انہوں نے کہا کہ موبائل وین مرتب شدہ شیڈول کے مطابق ضلع کے مختلف مواضعات میں جائے گی اورریونیو سے متعلق عوام کے مسائل جن میں فرد ملکیت کا اجراء اور انتقالات کا اندراج شامل ہے جیسے مسائل سائلین کے گھروں کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور سائلین کے مسائل سنتے ہوئے ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران اور سروس سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ وہ  روزانہ تحصیل آفس کا دورہ کیا کریں ، عوامی مسائل کا جائزہ لیں اور رپورٹ کریں تاکہ اس کو کوئی مستقل حل نکالا جائے اور نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

 ڈپٹی کمشنر نے سروس سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ جن انتقالات کو ابھی تک سکین نہیں کیا گیا، ان کو فوری طور پر سکین کیا جائے اور ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ بلاک کھیوٹ کو ان بلاک کرنے کے لئے سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ عوامی مسائل میں کمی ہو۔

 انہوں نے کہا کہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے، سائلین کو دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔