لاہور،13 اکتوبر(اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت سپیشل بچوں کی ایجوکیشن اور بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے جدید آلات سے استفادہ کریں، سماعت اور بصارت سے محروم بچوں کو عملی طور پر نارمل بنانے کا کام ہونا چاہیے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بصارت اور سماعت سے محروم بچوں کا انفرادی لیول جانچا جائے اور خصوصی بچوں کی بحالی کے لیے نجی شعبے سے ماہرین سے بھی مشاورت کریں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب عمارات کے ماڈل کے مطابق سپیشل ایجوکیشن کے ادراے اپ گریڈ کریں۔
عبدالعلیم خان نے ہدایت دی کہ خصوصی بچوں کیلئے سلیبس اور دیگر اصلاحات کے لئے کام تیز کریں۔