بورےوالا: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی اور دیگر ججز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

63

بورے والا، 13 اکتوبر (اے پی پی):بار ایسوسی ایشن بورے والا کی طرف سے  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلمان بیگ اور دیگر نئے آنے والے ججز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا منگل کو یہاں بار روم میں منعقد ہوئی جسکی صدارت صدر بار نوید احمد چیمہ نے کی۔

 تقریب سے سیشن جج وہاڑی سلمان بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا انسان ہی اچھا جج اور اچھا وکیل بن سکتا ہے، کالے کوٹ کی بڑی عظمت ہے جب بھی تاریخ لکھی جائے گی کالے کوٹ کی اہمیت کو نہیں بھلایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کی عدالت انصاف دے اور وکیل انصاف لے کر دے وہ ملک ایک عظیم ملک ہوتا ہے،  مظلوم چاہے جو بھی ہو انصاف اسکا حق ہے۔

تقریب سے صدر بار نوید چیمہ اور دیگر سینئر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔