صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہنگامی دورہ، دیر کالونی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

70

پشاور، 27اکتوبر(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور دیر کالونی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور ان کے علاج معالجہ کے  انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکا   کہنا تھا  کہ  ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں جبکہ  خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں زخمیوں کا بہترین خیال رکھا جا رہا ہے جبکہ  دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔