عارف والا،23 اکتوبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمنٰ کی زیرنگرانی تھانہ صدر کے ایس ایچ او رائے خضر حیات نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ جن سے غیر قانونی اسلحہ، نقدی اور مال مسروقہ (کل مالیت 72 لاکھ روپے) برآمد کرلیا۔
ڈی پی او نجیب الرحمنٰ نے بتایا کہ ڈکیت گینگ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجن سے زائد وارداتیں کرچکا ہے۔











