عارف والا: عظیم صوفی بزرگ قلندر اعظم سرکار کا 22 ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک اختتام پذیر

203

عارف والا ، 29 اکتوبر (اے پی پی ): عارف والا کے علاقہ قبولہ شریف میں عظیم صوفی بزرگ پیر بشیراحمد علوی الاویسی رحمتہ اللّٰہ المعروف قلندر اعظم سرکار کا 22 ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک اختتام پذیر ہوگیا  ۔تین روزہ تقریبات میں مزار کو غسل دینے کے ساتھ  ساتھ   چادرپوشی ،محفل نعت اور  علماء کرام نے نبی اکرم نور مجسم صلی اللّٰہ علیہ وسلم  کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی  گئی  ۔

عرس مبارک کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ اویسیہ منیر احمد علوی الاویسی نے کی جبکہ مفتی پیر محمد حسین اویسی اور علامہ احمد کمال شاہ نےخصوصی خطاب کیا ۔محفل سماع میں معروف قوال زمان راحت فتح علی خان نے محفل میں سماں باندھ دیا ۔عرس کی تین روزہ تقریبات میں   ملک بھر سے مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی، عقیدت مندوں نے دربار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

 آنیوالے مریدین اور عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا جبکہ حکومتی ایس او پیز کا بھی  خیال رکھا گیا تھا۔