عوام میں چھاتی کے کینسر سےمتعلق آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے: خاتون اول بیگم ثمینہ عارف  علوی

243

لاہور 27 اکتوبر (اے پی پی) : خاتون اول بیگم ثمینہ عارف  علوی  نے کہا ہے کہ عوام میں چھاتی کے کینسر سےمتعلق آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہےکیونکہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے کیسز کی بہت بڑی تعداد اس وقت  رپورٹ ہوتی ہے جب یہ بیماری مریض میں پھیل چکی ہوتی ہے۔چھاتی کے کینسر کی بیماری کےلیے حکومت اور مخیئر حضرات کو آگے آنا ہوگا تاکہ دوردراز علاقوں میں اس مرض  میں مبتلا خواتین کو وقت پر علاج میئسرآسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوکت خانم ہسپتال لاہور میں خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق  آگاہی فراہم کر نے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب میں شہریوں   ، ڈاکٹروں اورخاتون اول بیگم ثمینہ عارف  علوی  نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔بیگم ثمینہ عارف علوی  نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہابریسٹ کینسر سے بچاو کے لئے خواتین   کوآگاہی اور شعور کی ضرورت ہے۔  ہمارے ملک  میں اس بیماری پرکھل کر بات ہونا خوش آئند ہے۔ ہر سال  پاکستان میں 10 لاکھ خواتین اس مرض میں مبتلا ہورہی ہیں  جن میں سے 40 فیصد  موت کے منہ چلی جاتی ہیں۔   ہمارے ملک  میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص اور علاج کی سہولیات کم ہیں۔خاتون اول  بیگم ثمینہ  عارف علوی نےکہاے کہ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں خواتین چھاتی کے کینسر کی وجہ سے فوت ہوجاتی ہے ، جس کےلیے ہمیں  کام کرنا چاہیے۔