قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا

280

اسلام آباد۔29اکتوبر  (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات نہ ہوسکا جبکہ ایجنڈا کے دیگر امور نمٹائے گئے۔ ایجنڈا امور نمٹانے کے بعد نکتہ ہائے اعتراض کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران حکومتی رکن عطاءاللہ نے کورم کی نشاندہی کی۔ گنتی کرنے پر ارکان کی تعداد پوری نہ نکلی جس کے بعد اجلاس کے صدر نشیں ریاض فتیانہ نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا صدارتی فرمان پڑھ کر سنایا۔