لاہور ،06اکتوبر(اے پی پی):محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام امام الاولیاء الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 977واں سالانہ عرس مبارک کا آغازچادر پوشی سے کیا گیا۔ تمام حاضرین نے ملک و ملت کی ترقی کے لئے دعا بھی کی۔ بعد ازاں وزیر ہاوزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری کی کتاب کی رونمائی بھی کی۔حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا گیا۔عرس مبارک کی تقریب میں ہر طرف درود و سلام و تلاوت قرآن پاک پڑہنے کی صدائیں چار سو آتی رہیں۔
عرس مبارک ی تقریب میں وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر اوقاف خالد محمود سندھو، مینجر صاحبان طاہر،نعمان،گلاب ارشاد خادم خاص حاجی تبریز چشتی،کرکٹر جاوید میانداد و دیگر اوقاف افسران نےبھی شرکت کی۔











