میرپورخاص، 06 اکتوبر (اے پی پی) : گاڑیوں میں نصب CNG سیلنڈر سے حادثات کو روکنے کے لئےمحکمہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائیاں جاری ہیں سیکریٹری آر ٹی اے، آوکاش خالد میمن نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹر رضاکارانہ سیلنڈر نکلنے کی ہدایات پر عمل درآمد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آج میرپورخاص آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس سارجنٹ محمد حفیظ آرائیں کی سی این جی سلنڈر نکالنے اور اضافی سواری اٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف کارواٸی تیزکی گئی مختلف روٹس حیدرآباد روڈ، نوکوٹ روڈ اور سانگھڑ روٹس پر کارواٸی کرتے ہوۓ 53 پسنجرگاڑیوں کی چیکنگ کر کے23 کو چلان کیا گیا ۔جن پہ 14700 جرمانہ عائد کردیا جبکہ تین گاڑیوں کو بند کردیا۔ اضافی کرایا لینے والوں سے 17600 پسنجر کو کرایا واپس کروا دیا گیا۔ آر ٹی اے آفیس سے اسسٹنٹ نے بتایا کہ میرپورخاص اوور لوڈ پسنجر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر سواری اٹھانا قانونی خلاف ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے جبکہ گاڑیوں میں لگے ہوئے سلنڈر نکال دئےگئے ہیں۔











