مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہرنائی میں احتجاجی  ریلی ،پاک فوج زندہ، بھارت اور مودی مردہ آباد کے  نعرے  لگائے  گئے

78

ہرنائی، 27 اکتوبر (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح   ہرنائی میں بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج زندہ، بھارت اور مودی مردہ آباد ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت  قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی وریندر لعل نے کی ۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی وریندر لعل، پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر محمد آصف، ڈی ایس پی غلام رسول کھتیران، بی اے پی کے کلیم اللہ کاکڑ، شیربازترین، تحریک انصاف کے رہنماء صدام ترین، جماعت اسلامی کے رہنماء سید ترین نے خطاب کیا ۔

ریلی کے شرکا نے  پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ  بھی   دیا ۔ریلی کی شرکاء نے پاکستانی اور کشمیر کے پرچم اور بینرز، پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھارتی فوج،مودی سرکار کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی کی شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد، بھارتی فوج اور مودی سرکارمردہ آباد، کشمیر لے کے رہیں  گے کے نعرے لگائے۔

شرکا نے  کہا  کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ عوام پاک فوج اور کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، پاک فوج کے ایک ہی اشارے پر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

ریلی میں بی اے پی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، انجمن تاجران، طلباء، اساتذہ، انجمن تاجران، ہندوپنچائیت، سول سوسائٹی کے افراد نے کثیرتعداد  میں  شرکت کی ۔