عارف والا،27 اکتوبر (اے پی پی): عارفوالا لاری اڈا چوک سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان بگوی کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونج رہے تھے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پرچم اٹھا رکھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے ریلی مختلف راستوں سے گزر کر نگینہ چوک پہنچی جہاں پر ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے کہا کہ بھارت نے غاصبانہ قبضے کے زریعے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر بنیادی ضروریات زندگی کی تمام سہولیات بند کر رکھی ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اس سے بڑی مثال نہیں ملتی بھارتی درندگی پر عالم اسلام سراپا احتجاج ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمنٰ بگوی نے کہا کہ پاکستانی عوام مصیبت کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے بھارتی فوج ظلم اور بربریت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا نہتے کشمیریوں کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی آخر میں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔











