ملتان؛ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کی تحصیل آفس میں کھلی کچہری لگائی  گئی

113

ملتان ، اکتوبر (اے پی پی ):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کی تحصیل آفس میں کھلی کچہری لگائی گئی ، کھلی کچہری میں سینکڑوں سائلین نے شرکت کی کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید اور آبگینے خان بھی موجود تھے سب رجسٹرار جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر عائشہ بھی موجود تھی کھلی کچہری میں تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور سٹی اور صدر کے پٹواری بھی موجود تھے ریونیور ریکارڈ کی درستگی،فرد اور انتقالات کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے اور رجسٹری،ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کے مسائل بھی موقع پر حل کئے گئے۔

 اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کی شہریوں اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو کھلی کچہریوں کا انعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے اور کہا کہ کھلی کچہری میں تمام شعبوں کو ایک چھت تلے جمع کردیا گیا ہے محمد طیب خان نے کہا کہ عوام کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جارہا ہے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عوام کے لئے اوپن ڈور پالیسی کا قائل ہیں اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ عوام کو انکی جائیداد کی دستاویزات کی حصول میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور کہا کہ محکمہ ریونیو اپنا فرسود کلچر اور مائنڈ سیٹ تبدیل کرے اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر تعینات افسران اور اہلکار اپنا رویہ بدلیں اراضی ریکارڈ سنٹر پر آئندہ اگر ٹاوٹ مافیا کی شکایت ملی تو پورا سٹاف ضلع بدر ہو گا کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان حکومت کا وژن ہے اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران اپنے گھر جائیں محمد طیب خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلع ملتان کے تمام صوبائی محکموں میں ای فائلنگ کا نظام لانے کی ہدایت کردی ہےپیپر لیس سسٹم کی وجہ سے سرخ فیتے کے کلچر کا خاتمہ ہو گا اور فائل کو آگے بڑھانے کے لئے رشوت دینے کا سلسلے دم توڑ جائے گاہر آفیسر اپنے آفس میں فائل پر کاروائی آن لائن چیک کر سکے گا اور کہا کہ کسی بھی درخواست اور فائل پر کاروائی کے لِے ٹائم لائن مقرر کی جائے گی۔