ملتان؛ اے ڈی سی محمد طیب خان کی زیر صدارت  انسداد ڈینگی    متعلق   اجلاس

256

 ملتان ، 31اکتوبر(اے پی پی ):ضلع ملتان کو ڈینگی فری برقرار رکھنے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں ،اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور 24 سے زائد محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس  کو  ڈینگی سرویلنس بریفنگ دی  گئی۔

 اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر انسداد ڈینگی سر گرمیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے اور کہا کہ موجود موسم ڈینگی  لاروا پنپنے کے لئے انتہائی موافق ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  ٹینکیوں کے اطراف اور ائر کولرز کے اندر موجود پانی میں ڈینگی لاروا نشونما پا سکتا ہے،ائر کولرز سے پانی کی نکاسی کے لئے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

 اے ڈی سی ریونیو  نے 10 محکموں کی ڈینگی سرویلنس بارے ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لیااور ناقص کارکردگی دکھانے کے محکموں کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا اور کہا ڈینگی سرویلنس میں غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، انسداد ڈینگی اجلاس میں جونئیر افسران کو بھیجنے کی بجائے سینئر  افسران خود شرکت کریں۔

محمد طیب خان نے کہا کہ 9 بوگس سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی گئیں ہیں، آئندہ بوگس سرگرمیاں اپ لوڈ کرنیوالے اہلکاروں کو معطل کردیا جائے گا،تمام محکمے اپنے انڈرائیڈ یوزر کی محکمہ صحت سے تربیت کرائیں۔