ملتان؛ مقابلہ نعت شریف برائے طالبات کی  کا  انعقاد   ، اول انعام صباء پروین نے حاصل کیا

144

ملتان،  28 اکتوبر)اے پی پی ): جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہفت روزہ تقریبات بعنوان ہفتہِ حرمتِ و تحفظ ناموس رسالت ؐ کے پہلے روز ای لائبریری ملتان میں مقابلہ  نعت شریف برائے طالبات کا  انعقاد   کیا  گیا ۔ مقابلہ  نعت کا   انعقاد   ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن  کے زیرِ اہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل اور ویز واش ملتان کے تعاون سے منعقد   ہوا۔

اس موقع پر سکولز کی طالبات میں مقابلہ نعت شریف ہوا جس کے ججز کے فرائض معروف مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو، معروف نعت خواں محمد عاصم گولڑوی نے سرانجام دیئے جن کے فیصلہ کی روشنی میں اول انعام صباء پروین، دوم علیشبہ سلطان، سوم اقصٰی اور چہارم فاطمہ رہیں جبکہ دیگر طالبات عریشہ فرید، نور فاطمہ، مسکان، زہرہ، سائرہ، عروج اور مدیحہ میں حوصلہ افزائی کے خصوصی انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے۔

تقریب   سے خطاب میں سجادہ نشین دربار حضرت نواب سخی ؒ معروف مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما مخدوم سید زوہیب گیلانی،سیاسی و سماجی رہنما بیرسٹر سید عابد امام شاہ اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور نور اسلام کی صبح روشن ہوی آج سامراجی قوتیں ایک بار پھر اسلام اور حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کررہی ہیں جس کے خلاف پوری امتِ مسلمہ کو یکجا ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا علامہ اقبال کی شاعری عشق مصطفٰی ﷺ کا مظہر ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کر دے ۔

تقریب کے آخر میں سانحہ پشاور میں مدرسہ کے شہیداء کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی،

جس کی صدارت معروف خاتون سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں اعلٰی افسران شامل تھے۔