ملتان ، 09 اکتوبر(اے پی پی ): ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے ذیر اہتمام ہفتہ لیکج مرمت برائے پانی بچت مہم منایا جا رہا ہے۔جس کا مقصد پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیئے عوام میں شعور اُجاگر کرنا ہے تاکہ آنے والی نسلیں اس نعمت سے مستفید ہو سکیں ۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے نل اے لیک ونگ مہم کے سلسلے میں منعقد تقریب کے موقع پر کیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے۔جس کا ایک ایک قدرہ قیمتی ہے ،تمام شہری اس نعمت کے ضیاع کو روکنے کی ذمہ داری کا احساس کریں تاکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ ہر سال کروڑوں گیلن پانی ضیاع ہو جاتا ہے۔جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ اس نعمت سے مرحوم ہو جاتے ہیں ۔گھر،سکول یا دفاتر میں ہمیں خود اور دوسروں کو پانی کی اہمیت سے آگاہی فراہم کرنی ہوگی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے پارکوں میں موجود تمام مفامات اور زیر استعمال مشینری میں لیکج کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔فیلڈ میں کام کرنے والے تمام ملازمین میں اس ذمہ داری کو اُجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نعیم عباس ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق خان,اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر وجیہ امین اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔











