ملتان،27 اکتوبر (اے پی پی ):مرکزی انجمن شان محمد و انجمن بغدادیہ کے زیر اہتمام عظیم روحانی پیشوا حاجی بغداد ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر محفل نعت منعقد ہوئی ، جس میں معروف ثناء خواہوں نے حمد ونعت پیش کیے۔
اس موقع پر علامہ فاروق خان سعیدی،خواجہ شفیق اللہ البدری، ایوب مغل، مرزاارشدالقادری سمیت دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ آمدِ مصطفےٰﷺ سے ظلمت کے اندھیروں کا خاتمہ اورامن کاسورج طلوع ہوا، ماہ میلاد کو مذہبی جوش و خروش اورمحبت رسول کے جذبے کے ساتھ دھوم دھام سے منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں تمام جلوس ہائے میلاد کو شانِ اہلبیت وصحابہ سے منسوب کیا جائے گا۔











