ملتان : ایڈیشنل آئی   جی   پولیس جنوبی پنجاب ظفراقبال سے چیئرمین پی ایچ اے اعجازجنجوعہ   کی ملاقات

166

 

ملتان ،  یکم اکتوبر (اے پی پی ):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ظفراقبال سے چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے   ملاقات کی  ، جس   دوران  جنوبی پنجاب میں پولیس ریفارمز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی ایچ اے اعجازجنجوعہ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ظفراقبال کی تعیناتی پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل  پولیس جنوبی پنجاب کی تعیناتی سے عوام کے مسائل  حل ہونگے  ۔

چیئرمین پی ایچ اے اعجازجنجوعہ نے کہا کہ ملتان کوسرسبزبنانامیرامشن ہے ، ملتان کی عوام کوبہترین آب و ہوا دینے کیلئے لاکھوں درخت لگارہےہیں جس سے ملتان کے گرم موسم میں تبدیلی  نظر آئے گی جبکہ  ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی سب سے اہم مشن ہے ۔

ملاقات میں اقبال عاربی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر کارکن شریک تھے۔