ملتان : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  جنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس 

105

ملتان ، 02 اکتوبر (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  جنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا   ، اجلاس سے خطاب  کرتے  ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  جنرل نے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور ،راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں ڈینگی کے کیسسز سامنے آرہے ہیں اور کہا کہ تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ متعلقہ محکموں کا صرف وہی سٹاف سرویلنس میں حصہ لے جو تربیت یافتہ ہو اور کہا کہ ہاٹ سپاٹ کی 100 فیصد سرویلنس کی جائے ۔قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ بوگس سرویلنس کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور بریفنگ میں بتایا گیا  کہ  گزشتہ 10 یوم کے دوران 24 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے ۔ضلع کے 2868 ہاٹ سپاٹ کی 100 فیصد سرویلنس کی گئی ہے اور 192 سپاٹ  پر تھرڈ پارٹی نے کراس چیکنگ کی  ہے۔

اجلاس میں 24 سے زائد محکموں کے افسران سمیت  ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محمد علی مہدی اور ڈاکٹر عطالرحمان بھی موجود تھے۔