ملتان شہر کو سر سبز و شاداب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

89

ملتان،06اکتوبر  (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ شہر کو سر سبز و شاداب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، شہر بھر میں شجرکاری مہم کو مزید تیز  کیا  جائے ۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجازحسین جنجوعہ کے ہمراہ نجی کمپنی کے نمائندگان اور ہارٹیکلچر افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔اجلاس میں پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید چوکوں کی تعمیر بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پودوں کو بروقت پانی کی فراہمی بارے ہدایات بھی جاری کیں گئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پارک میں شجر کاری کے لیئے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ تمام پارکوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی جلد از جلد کوشش کریں گے۔ شہر بھر میں سائے دار درختو ں کی شجر کاری جاری ہے۔

اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر حافظ محمد نعیم،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر محمد سلیم اور گارڈن سپرنٹینڈینٹ حامد ممتاز قریشی بھی موجود تھے۔