واسا ملتان کیجانب سے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے “فکس اے لیک ویک” کا آغاز

129

 

ملتان،06 اکتوبر (اے پی پی ): واسا  کیجانب سے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے “فکس اے لیک ویک “کا آغازکیا  گیا  ،

ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے مہم کا افتتاح کیا۔فکس اے ویک لیک کے افتتاح کے موقع پر واسا ہیڈ آفس میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا ،واک میں ضلعی صدر پی ٹی آئی خالد جاوید وڑائچ  سمیت وائس چئیرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان بھی شریک ہوئے ۔

 ایم ڈی واسا نے کہا کہ ٹیوب ویلوں، واٹرسپلائی لائنوں میں ممکنہ لیکیجز کو فوری ختم کیا جائے گا  اور واٹر فلٹریشن پلانٹس پر بھی لیکیجزکو ازسرنو چیک کیا جائے گا  ۔انہوں   نے کہا کہ پانی قدرت کا بیش قیمت عطیہ ہے  اس کی حفاظت کی جائے،پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ہر شہری ذمہ داری کا احساس کرے ۔

 ناصر اقبال نے کہا کہ کرہ ارض پر موجود کُل پانی کا صرف 2.5 فیصد صاف ہے،لیکیج روکنے کا آغاز اپنے گھر سے کیا جائے اور کہا کہ پانی کا ایک لیک نل روزانہ 100 گیلن تک پانی ضائع کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے واسا کا ساتھ دیں اور  واٹر سپلائی لیکیجز کی شکایات 1334 پر درج کروائیں اور آخر میں واک کے دوران آگاہی کے لئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔