ملتان ،07 اکتوبر(اے پی پی ): وزیراعلی ٰپنجاب کا اولیاء کرام کی دھرتی کی تقدیر بدلنے کیلئے انقلابی اقدام ، شہرکی تعمیر و ترقی کے کیلئے تمام سیاسی و انتظامی قیادت کو ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا گیا ہے۔
کمشنر جاوید اختر محمود کی سربراہی میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔سیاسی قیادت ،پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران پر مشتمل اپنی نوعیت کی منفرد کمیٹی کو تمام مسائل حل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ تجاوزات آپریشن،ترقیاتی سکیموں سمیت تمام محکموں کی کارکردگی بارے انسپکشن بھی کمیٹی کے مینڈیٹ میں شامل ہے۔
کمشنر جاوید اختر محمود کی سربراہی میں مانیٹرنگ و عملدرآمد کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں ۔
پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،آر پی او ملتان، ڈی سی ملتان، ڈی جی ایم ڈی اے، ڈائیریکٹر پی ایچ اے کمیٹی کے رکن نامزد کر دیئے گئے ہیں ۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ تجاوزات مافیا کی سرکوبی کیلئے متعلقہ محکموں کا مشترکہ سکواڈ تشکیل دے دیا گیا اور کہا کہ تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے ضبط شدہ سامان بھاری جرمانہ ادا کرنے تک واپس نہیں ہوگا،عملدرآمد کمیٹی نے اہم مقامات اور شاہراہوں پر فوری سٹریٹ لائٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاوید اختر محمود نے ہدایت کی کہ بغیر اجازت گزشتہ 3 ماہ میں روڈ کٹ لگانے والے عناصر کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے واسا کی ریکوری 100 فیصد کرنے کیلئے نجی سیکٹر کو سونپنے کی تجویز دی ۔انہوں نے کہا کہ واسا کی جانب سے وصول کی جانیوالی ریکوری کا عمل شفاف نہیں ہے اور کہا کہ شہر کی مثالی صفائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں اور کمپنی کو نئی مشینری اور سینٹری ورکرز بھرتی کرکےا پنے قدموں پر کھڑا کرینگے۔











