ملتان ،07 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی جانچ بارے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کمشنر نے میپکو، سوئی نادرن گیس کو سکیموں پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔
کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان ڈویژن کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں جس کے لئے منصوبوں کی بروقت تکمیل لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے اور ہدایت دی ہے کہ وفاقی محکمے ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کریں۔
اجلاس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔











