ملتان ،02 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ریلوے لائن کے ساتھ گرینڈ صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے ، بھاری مشینری کے ذریعے ویسٹ اٹھانے کا کام جاری ہے ،سٹی ریلوے اسٹیشن اور ریلوے گودام کے اطراف میں ڈمپ کیا گیا ویسٹ اٹھایا جارہا ہے اور عسکری بائی پاس کے ساتھ واقع فیملی پارک کے اطراف میں بھی صفائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب عوامی شکایت پر سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے اندرون شہر صفائی کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔بوہڑ گیٹ،حرم گیٹ،النگ اور شاہین مارکیٹ میں خصوصی صفائی جاری و ساری ہے حسن پروانہ کالونی،علی ٹاون اور بسم اللہ چوک میں بھی صفائی کے لئے اضافی ورکرز تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔
آج نماز جمعہ کے پیش نظر مساجد کے اطراف میں بھی سپیشل صفائی کا حکم دے دیا گیا ہے











