ملتان ، 02 اکتوبر (اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر کے حکم پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا انسداد تجاوزات کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، انسداد تجاوزات اسکواڈ نے اندرون شہر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
کمشنرجاوید اختر محمود نے کہا کہ پختہ تعمیرات مسمار دی گئی ہیں جبکہ سامان قبضے میں لے لیا گیا اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے افراد پر ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے ۔اس کے علاوہ اندرون شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر 2 دکانیں سیل کی گئیں ہیں۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے بتایا کہ آپریشن میں بھاری مشینری، سول ڈیفنس کا عملہ بھی شریک ہوا، انسداد تجاوزات کارروائی گرین کلین ملتان مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی کرکے انتظامیہ کا ساتھ دیں جبکہ ملتان کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔











