ملتان ،01 اکتوبر(اے پی پی )؛کمشنر کی ہدایت پر ڈویژن میں مہینے کے پہلے روز ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگ گئیں کمشنر جاوید اختر محمود کا تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا اچانک دورہ کیا جاوید اختر نے کہا کہ وزیراعظم کے اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں اور کہا کہ عوام کی کچہری میں شرکت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جاوید اختر محمود نے کہا کہ عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جارہا ہے اور کہا کہ لینڈ ریونیو و دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری بہتر کی جائے گی۔
ریونیو معاملات و ریکوری افسران کا بنیادی کام ہے، اس پر توجہ دیں جاوید اختر محمود نے کہا کہ افسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار، سب رجسٹرار تحصیل آفس میں موجود تھے اور قانونگو، پٹواری عملہ لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھا ۔کمشنر جاوید اختر نے کہا کہ تمام ریونیو افسران و عملہ صبح 10 تا دوپہر 3 بجے تک تحصیل آفس میں موجود رہیں گے اور ریونیو افسران پورے دن کی سروس ڈیلوری رپورٹ ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو جمع کروانے کے پابند ہیں۔











