چنیوٹ ، 19 اکتوبر (اے پی پی ): بورڈ آف ریونیو پنجاب کے سینئر ممبر بابر حیات تارڈ نے پیر کو یہاں چنیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیٹلائیٹ اراضی ریکارڈ سنٹر ہرسہ شیخ کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر حکومت پنجاب کا ایک اور انقلابی اقدام ہے ، حکومت پنجاب کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
بابر حیات تارڈ نے کہا کہ اس سنٹر کے قیام سے دور دراز کے لوگوں کو فرد، بجلی و گیس کنکشن سمیت دیگر سرٹیفکیٹس نکلوانے کے لیے اپنے علاقہ میں سہولیات دستیاب ہونگی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر ہرسہ شیخ کے احاطہ میں دیگر افسران کےہمراہ پودا لگایا اور دعا کی۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایل آر اے معظم اقبال ، ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی ، ڈویژنل کمشنر عشرت علی، آر پی او راجہ رفعت مختار ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او بلال ظفر بھی موجود تھے ۔











