میرپورخاص میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس/ریلیاں خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو گئیں

264

میرپورخاص، 31اکتوبر (اے پی پی ): جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس/ریلیاں خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو گئیں۔

 ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار لاڑک اور ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جلوسوں و ریلیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔ رینج پولیس اور  ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی نسبت سے میرپورخاص شہر سمیت ڈویژن بھر  میں نکالے گئے۔

 جلوسوں/ ریلیوں کی فول پروف سکیورٹی اقدامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری  سکیورٹی پر تعینات کی گئی تھی۔ریلی میں موجود تمام منتظمنین نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کا شکریہ ادا کیا ۔