گھوٹکی، 30 اکتوبر (اے پی پی ): جشن عيد ميلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر میرپورماتھیلو کے رہائشی ایڈووکیٹ نے اسلام قبول کر لیا۔ وکیل صوفی چندر نے ڈہرکی میں پیر آف بھرچونڈی شریف میاں جاوید قادری کی رہائش گاہ پہنچ کر اسلام قبول کیا،نومسلم کا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا۔
اس حوالے سے سابقہ ایم این اے میاں مٹھو کا کہنا تھا کہ غلط پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے کہ بھرچونڈی شریف میں زبردستی مسلمان کیا جاتا ہے،ہر وہ شخص جو اسلام قبول کر رہا ہے وہ دین اسلام سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔اسلام قبولیت کے لئے کسی سے کوئی زبردستی نہیں کی جاتی۔