نوشہرہ ورکاں؛ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف سکولوں کے  دورے

346

نوشہر ہ ورکاں،18 اکتوبر(اے پی پی ): کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال کا دی سکالرگریژن سکول کا دورہ ،ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سکول سیل کردیا گیا ،آئندہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا حلف نامہ دینے پر سکول چند گھنٹوں بعد ڈی سیل کیا گیاجبکہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے2سو60طلبہ کے کورونا سیمپل لیکر لیبارٹری بھیجوادیئے گئے ہیں ۔

 دوسرکاری سکولوں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تتلے عالیٰ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تتلے عالیٰ سے فی سکول 30 نمونہ جات لیے گئے جبکہ دس پرائیویٹ سکولز،الائیڈ سکول جلہن، آکسفورڈ سکول نوشہرہ ورکاں،سنابل سکول بھڑی خورد، پپس سکول نوشہرہ ورکاں کیمپس، گلاسکو پبلک سکول نوکھر، برائٹ فیوچر سکول تتلے عالی،دارارقم سکول بیگ پور، الائیڈ سکول نوکھر، نیشنل سائنس سکول چک چوہدری اور لٹل سکالرسکول سسٹم تتلے عالیٰ سے فی سکو ل 20طلباء کے سیمپل لیکر رپورٹ کیلئے لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے کہاہے کہ ایس اوپیز پر عمل کرنا ہرشہری کا فرض ہے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کام کررہی ہیں،خلاف ورزی کرنے والے سکول کوسیل کرنے کے علاوہ سکول کے ہیڈ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کوئی غفلت یا لاپرواہی برداشت کی جائے گی۔تمام سکول ہیڈ،میرج ہال و دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کورونا جیسی عالمی وبا کو کنٹرول کیاجا سکے۔