شکرگڑھ؛ نورکوٹ چوک میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازار  قائم

307

شکرگڑھ،18اکتوبر(اے پی پی ):شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے، شکرگڑھ کے نورکوٹ چوک میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ کی زیرنگرانی  سہولت بازار  قائم کردیا گیا ہے، جس میں شہری روزانہ سستے داموں اپنی ضرورت کی اشیاء کی خریداری کر سکیں گے-

ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وقار اکبر چیمہ، چیف آفیسر نصیر احمد، پرائس مجسٹریٹ ظہیر احمد، انفورسمینٹ انسپکٹر غوث آسی، فوکل پرسن محمد افضل نومی کا سہولت بازار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نےمیڈیا کو بتایا کہ شہریوں کے لئے سہولت بازار قائم کر دیا ہے تاکہ شہری سرکاری نرخوں پر خریداری کے لئے ائیں، ہم نے سستا بازار میں سہولت سنٹر بھی قائم کیا ہے ، جس میں سرکاری نمائندے موجود ہوں گے، جو سہولت بازار کے معاملات کو مانیٹر کریں گے۔

 اس موقع پر عوام نے سستا سہولت بازار قائم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اسے انتظامیہ کی طرف سے اچھا اقدام قرار دیا ہے۔