نیشنل سکل یونیورسٹی تکنیکی تعلیم  کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے: صدر ممکت

102

اسلام آباد،20 اکتوبر(اے پی پی ): صدر عارف علوی نے کہا کہ نیشنل سکل یونیورسٹی تکنیکی تعلیم  کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے، ہنر مند افرادی قوت نے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا  ہے۔

 صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی  کی زیر ِصدارت نیشنل اسکلز یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر ہنرمند افرادی قوت  تیار کی جائے ۔

یونیورسٹی کے  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے اجلاس کو رواں مالی سال کے اہداف اور مجوزہ تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بھی  آگاہ کیا۔