صحت مند کنبہ کیلئے ماں کا تندرست ہونا ضروری ہے ؛بیگم پروین سرور

95

نوشہرہ ورکاں، 20اکتوبر(اے پی پی):بیگم پروین سرور گورنر پنحاب نے کہا ہے کہ ایک ماں تندرست ہو گی تو کنبہ صحت مند ہو گا، ھمیں اپنی بیٹیوں پر فخر ھے جو تعلیم کے میدان سے لیکر  ہولیس اور ریسکیو 1122 میں اور دیگر شعبوں میں بھی پوری لگن سے متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بیگم پروین سرور گورنر پنحاب نے نوشہرہ ورکاں گرلز کالج میں چھاتی کے سرطان سے متعلقہ منعقدہ تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا.

انکا کہنا تھا کہ زندگی  کے معاملات میں ہر لحاظ سے ہمیں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے اور خصوصاََ سبزیوں کے استعمال سے قبل انہیں اچھی طرح دھو کر پکائیں اور اپنی غذا کو متوازن صورت میں اپنائیں۔

بیگم پروین سرور  نوشہرہ ورکاں گرلز کالج پہنچیں تو پرنسپل کالج حنیفہ مجید  ودیگر معلمات اور  طالبات نے انکا پرتپاک انداز میں استقبال کیا اوربچیوں نے پھولوں کے تحائف پیش کیے۔

 بیگم پروین سرور نے کالج کے احاطہ میں پودا لگانے کے علاوہ دستکاری کے حوالہ سے سجائے گئے سٹالز دیکھے اور طالبات کی محنت کی تعریف کی۔

طالبات نے دیہاتی کلچر کا ماحول بنا کر دیسی روٹی اور کھیر و چکن تکہ تیار کر کے پیش کیا تو بیگم پروین سرور نے طالبات کی  مہارت م کو سراہا۔طالبات کی جانب سے ایک بیمار ماں اور اسکے علاج بارے مسائل مشکلات پر مبنی خاکہ بھی پیش کیا گیا۔

پرنسپل حنیفہ مجید کی طرف سے انہیں یاد گار شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ پروفیسر جمیل یوسف ، ایم ایس تحصیل ھسپتال ڈاکٹر عرفان ریاض اور صحافیان بھی شریک تھے۔