وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت ,سرکاری محکموں میں لاگو موجودہ قوانین،بلوں میں قانون سازی اور ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔

90

کوئٹہ 07 اکتوبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں میں لاگو موجودہ قوانین، بلوں اور ان کی موجودہ حیثیت کے حوالے سے قانون سازی اور مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے سرکاری محکموں کے موجودہ قوانین، بیڈا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر پیشرفت، شہریت ایکٹ 1951 سمیت صوبے میں نافذ دیگر قوانین، ایکٹس اور بلوں کے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں ایسے قوانین بنانے چاہئیں جو عہدحاضر سے مطابقت رکھتے ہوں، وہ تمام پرانے قوانین جن میں ترامیم ناگزیر ہے اور بہتری کی گنجائش ہے انہیں موجودہ دور کے تناظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان قوانین، بلوں اور ایکٹس میں مزید نکھار لایا جائے جبکہ قانون سازی کے عمل کو بھی جاری رکھا جائے اور ایک ایسا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے جس سے موجود قوانین میں مزید نکھار لاتے ہوئے اسے بہتر کیا جاسکے۔