لاہور،25اکتوبر(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایم ڈی پاکستان بیت المال سردار عون عباس بپی نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورکمزور طبقات کی فلاح وبہبود کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی اور پنجاب کے ہر ضلع میں لنگر خانہ قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پناہ گاہوں اورلنگر خانوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے کمزور طبقے کی فلاح کو سب سے مقدم سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے آسرا اورضرورت مند لوگوں کی مدد ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو بنیادی سہولتیں فراہم کررہے ہیں،پنجاب بھر میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ جیسا فلاحی پروگرام صلہ رحمی کی بہترین مثال ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ لاہورسمیت دیگر شہروں میں لنگرخانوں کے ذریعے مستحق افراد کومعیاری کھانا مہیا کیا جائے گا، ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی نمودو نمائش پر فوکس کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں کمزور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں تھا، پاکستان بیت المال اورپنجاب بیت المال نادار طبقات کی فلاح کیلئے بہترین انداز سے کام کررہے ہیں۔
ایم ڈی پاکستان بیت المال سردار عون عباس بپی نے کہا کہ پاکستان بیت المال اور پنجاب حکومت کی شراکت داری سے صوبہ کے تمام ہیڈکواٹرز میں پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق انشاء اللہ 31 جنوری تک ملک بھر میں پناہ گاہیں مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی ۔
عون عباس بپی نے کہا کہ پاکستان بیت المال اور حکومت پنجاب کی شراکت داری سے پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو مفت معیاری رہائش اور دو وقت کا بہترین کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں،غریب لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے
ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اے پی پی/حمزہ/نورینعون عباس نے کہا کہ پسماندہ طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں۔ غریب لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔