ملتان،16 اکتوبر(اے پی پی ): پاکستان سوسائٹی اف انستھیزیالوجسٹ کے زیر اہتمام ورلڈ انستھیزیا ڈے کی مناسبت سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کی۔ واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن کا مقصد شعبہ انستھیزیا کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا تھا۔ واک کے دیگر شرکاء میں انچارج انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عامر محمود، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،ڈاکٹر افتاب حیدر، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر فواد خاکوانی، ڈاکٹر شہاب خاکوانی، ڈاکٹر اطہر ، ڈاکٹر عثمان محسن سمیت ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد بھی شامل تھی۔











