پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع بہاولپور کے زیر انتظام صحافت کو تحفظ دو سیمینار کا انعقاد

67

احمدپورشرقیہ،15اکتوبر (اے پی پی):نیشنل پارک لال سوہانرا میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع بہاولپور کے زیر انتظام صحافت کو تحفظ دو کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

 سیمینار میں حکومت سے  ورکنگ جرنلسٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ صحافت ملک کا چوتھا بڑا ستون ہے لیکن اس پیشے سے وابستہ صحافیوں کو آج تک تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکا، لوگوں تک حقائق پہنچاتے ہوئے صحافی اپنی جان تک قربان کر دیتا ہے لیکن اس کی قربانی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست اور کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں صحافیوں پر تشدد معمول بن چکا ہے ،صحافیوں کو سرعام قتل کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   محب وطن پاکستانیوں کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ کرپٹ نظام کے خاتمہ کے لیے آزاد صحافت وقت کی ضرورت ہے۔  اگر مفاد پرست صحافت کا گلا گھونٹنے میں کامیاب ہوگئے تو کرپٹ عناضر وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیں گے۔

سیمینار میں طاقت کے نشے میں غرق فرعونوں کے  سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا کیا۔

 تقریب میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔